ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل: استادنی کا تبادلہ نہ کرنے عوام کا مطالبہ

بھٹکل: استادنی کا تبادلہ نہ کرنے عوام کا مطالبہ

Fri, 15 Jul 2016 20:19:56    S.O. News Service

بھٹکل:15/ جولائی(ایس او نیوز)زائد اساتذہ کی فہرست میں تعلقہ کے لڑکوں کے اسکول کی ایک استادنی کابھینام درج ہواہے،ان کے  تبادلہ سے اسکول کے تعلیمی ماحول پر مضر اثرات ہونے کا الزام لگاتے ہوئے اسکول ترقی بورڈ کے ممبران اور سابق طلبا نے اس سلسلے میں ضروری اقدام کرنے کی مانگ کرتے ہوئے بلاک ایجوکیشن آفسر کومیمورنڈم پیش کیا۔

اساتذہ کی محنت و مشقت اور فکر کی وجہ سے طلبا میں انگریزی زبان کی لیاقت بہتر ہورہی ہے، اسکول کے طلبا کی تعداد میں بھی اضافہ ہورہا ہے، اب اچانک ان کا تبادلہ کرنےسے طلبا کافی مشکلات کا سامنا کرنے کی بات اپیل میں تحریر کی گئی ہے ۔ بی ای اؤ وینکٹیش پٹگار نے اپیل وصول کی۔ اس موقع پر منڈلی گرام پنچایت کی ممبر شوانی شانتارام نایک موجود تھیں۔


Share: